اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر
اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو یاد دہانی کروائی ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر آخری تاریخ مقرر کر دی ہے جن اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہ کرائیں تو مزید پندرہ روز کی مہلت دی جائے گی۔ 15 اکتوبر کے بعد ان اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی جائے گی ۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن چیئرمین سینٹ ‘ سپیکر قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو اس حوالے سے خطوط لکھ دیں گے کہ انہیں اسمبلی ‘ سینٹ میں نہ آنے دیا جائے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی نمائندہ ایکٹ کے تحت اراکین پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ اثاثوں کی تفصیلات لازمی جمع کرائیں ۔ پندرہ اکتوبر کے بعد ان اراکین کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور انہیں کام سے بھی روک دیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد