بنوں: سابق ایم پی اے کے حجرے پر چھاپہ ، چوری شدہ 4 کاریں برآمد ، 2 ملزمان گرفتار

بنوں: سابق ایم پی اے کے حجرے پر چھاپہ ، چوری شدہ 4 کاریں برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
بنوں: سابق ایم پی اے کے حجرے پر چھاپہ ، چوری شدہ 4 کاریں برآمد ، 2 ملزمان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں (ویب ڈیسک) پولیس کا سابق ایم پی اے کے حجرے پر چھاپہ ، چوری شدہ چار موٹر کاریں برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی صدر فلک نواز خان بنگش نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم بنوں کو ہر قسم کے جرائم سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ہمارا مشن ہے کہ قانون کی رٹ سو فیصد بحال کر کے عام آدمی پر امن ماحول فراہم ہو .

انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ تھانہ ڈومیل کی حدود میں سابق ایم پی اے کے حجرے میں صوبے کے مختلف اضلاع سے چوری شدہ گاڑیاں موجود ہیں اور یہاں چوری شدہ گاڑیوں کا کاروبار ہوتا ہے اور چوری شدہ گاڑیوں کے نمبرات تبدیل کر کے فروخت کیا جاتا ہے جس پر ڈی ایس پی صدر ایس ایچ او تھانہ ڈومیل مراد علی شاہ ، ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ ٹاﺅن شپ عمران اللہ خٹک بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر چوری شدہ چار موٹر کاریں بر آمد کرتے ہوئے دومبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید : بنوں