جہاد بالنکاح پر تبصرہ کرنے پر عراقی گورنر کا بھانجا قتل
بغداد (این این آئی)عراق کے صوبہ نینویٰ کے گورنر نوفل العاکوب کی جانب سے حال ہی میں ’جہاد بالنکاح‘ سے متعلق ایک بیان پرجہاں ایک نئی بحث جاری ہے وہیں ان کے بھانجے کے قتل کے واقعے کو بھی ان کے اس بیان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گورنر نینویٰ نوفل العاکوب نے حال ہی میں داعش کے تسلط سےچھڑائےگئے علاقوں میں مجہول النسب بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو ان بچوں کے حقیقی والدین کی تلاش میں مشکل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصل میں اندھا دھند گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ داعشی جنگجو لوگوں کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں۔ داعش کے قبضے سے چھڑائے گئے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے نسب کی نشاندہی میں بھی مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔