مردہ جانور کا 4 من گوشت برآمد، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

مردہ جانور کا 4 من گوشت برآمد، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار
مردہ جانور کا 4 من گوشت برآمد، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ضلعی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانور کا 4من سے زائد گوشت قبضہ میں لیکر دو خواتین سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل کی زیر نگرانی ویٹرنری افسران ڈاکٹر شہزاد احمد اور ڈاکٹر اعجاز نے ویگن سے مردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا جو کاٹن شیٹ میں ڈھانپ کر فروخت کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے موقع سے گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا اور محمد شفیق الرحمن، شفاعت علی، نصرت اور شبانہ کو پکڑ کر پولیس تھانہ منصور آباد کے حوالے کرتے ہوئے ان کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

مزید : فیصل آباد