ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4نوجوان جاں بحق

گجرات (ویب ڈیسک) ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایرانی بارڈر پر سرائے عالمگیر کے نوجوان سمیت چار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ترکی جانے کے خواہشمند نوجوان بذریعہ کا ر ایرانی بارڈر پار کررہے تھے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے رکنے کااشارہ کیا تو کار کے نہ رکنے پر سرائے عالمگیر کے نوجوان منگا سمیت چار نوجوان جن کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے مبینہ طور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ نوجوانوں کی نعشیں پاکستان لانے کیلئے کوششیں کی جاری ہیں۔