پاکستانیوں نے سعودی عرب میں حاجیوں کی خدمت کیلئے فلاحی تنظیم بنالی

پاکستانیوں نے سعودی عرب میں حاجیوں کی خدمت کیلئے فلاحی تنظیم بنالی
پاکستانیوں نے سعودی عرب میں حاجیوں کی خدمت کیلئے فلاحی تنظیم بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کے نام سے حجاج کرام کی خدمت کیلئے فلاحی تنظیم بنا لی۔ 2011 ءمیں صرف 85 رضاکاروں سے اس تنظیم کا آغاز ہوا۔ اب اس کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس گروپ میں زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں جو نہ تنظیم سے اور نہ ہی حاجیوں سے کوئی معاوضہ لیتے ہیں صرف اللہ کی رضا کیلئے حجاج کرام کی خدمت کرتے ہیں۔ اس فلاحی تنظیم کو پاکستان حج مشن ، پاکستان قونصلیٹ جدہ اور پاکستان ایمبیسی ریاض کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ اس فلاحی تنظیم کے رضاکار مکہ ، مدینہ، منیٰ میں معذور عازمین حج کو حج کی ادائیگی میں وہیل چیئرز کے ذریعے تعاون کرتے ہیں اور سادہ لوح حجاج کو حج کے ارکان کی ادائیگی میں رہنمائی کے علاوہ انہیں کیمپوں تک پہنچانے میں بھی تعاون کرتے ہیں جبکہ بیماروں کو علاج کیلئے بھی ہسپتالوں تک پہنچاتے اور واپس لاتے ہیں۔

مزید :

لاہور -