بھارتی کمپنی کا پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے نام ایسا پیغام کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی، رونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور پھر۔۔۔

بھارتی کمپنی کا پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے نام ایسا پیغام کہ ...
بھارتی کمپنی کا پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے نام ایسا پیغام کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی، رونے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا اور پھر۔۔۔

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ایک کمپنی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے نام ایک ایسا پیغام دے دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بھارتی شہر کیرالہ کی جیولری کمپنی ”مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز“ ہے جس نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور اپنے کسٹمرز کو بھی پاکستان کا یوم آزادی منانے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کے لیے ایک کوئز مقابلے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جیتنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔چند گھنٹوں میں ہی فیس بک پیج پر دیئے گئے اس پیغام کو 10لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کیا۔ دوسری طرف بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور انہوں نے کمپنی کے خلاف احتجاج شروع کر دیا جس پر کمپنی کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی اور اس نے سارا مدعا اپنا فیس بک پیج منظم کرنے والی مارکیٹنگ کمپنی پر ڈال دیا کہ یہ اس کا کیا دھرا ہے۔

برف پگھلنے لگی؟امریکی نائب صدر 24اگست کو ترکی جائیں گے

مالابار گولڈ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر امجد حسین کا کہنا تھا کہ ”ہم نے فلپائن کے قومی دن پر ان کے لیے ایسا پیغام دیا تھا جس سے ہمیں بہت اچھا ردعمل ملا لہٰذا ہم نے پاکستان کے یوم آزادی پر بھی ویسا ہی پیغام جاری کر دیا۔ “ میٹری ایڈورٹائزنگ کے ڈائریکٹر راجو میمن کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم کسی گلف مارکیٹ کو دیکھیں تو وہاں کئی ملائیشین باشندے ہیں، کئی بھارتی ہیں۔ اگر وہ ایسا ردعمل دیتے ہیں تو یہ کمپنی کے لیے نقصان دہ ہے۔ میرے خیال میں مالا بار گولڈ ایک بڑی کمپنی ہے اور اس متنازع صورتحال کے بعد اب وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اور کشمیر کی صورتحال کو سمجھ چکی ہو گی اور آئندہ ایسا کرنے سے گریز کرے گی۔ایک بھارتی ہونے کے ناطے میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔“

مزید : بین الاقوامی