پاک چین تجارت میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ

پاک چین تجارت میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ 6سال کے دوران پاک چین دوطرفہ تجارت میں 8ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 2006-07ء کے دوران دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 4ارب ڈالر تھا ۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16کے خاتمہ تک پاک چین دوطرفہ تجارت کا حجم 12ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح چھ سال کے دوران باہمی تجارت میں آٹھ ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران چین کی برآمدات میں 6.5ارب ڈالر جبکہ پاکستانی برآمدات میں 1.5ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

 

مزید : کامرس