جشن آزادی کے موقع پرامن و امان‘ سیکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،خواجہ خاوررشید

جشن آزادی کے موقع پرامن و امان‘ سیکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،خواجہ ...

لاہور(اے پی پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاوررشید نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پرامن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں، یوم آزادی کے مو قع لاء اینڈ آرڈرقا ئم رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا جس میں ہمارے اداروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ ملک کی تاجر برادری اپنے اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کے دشمن رہے ہیں، اس مرتبہ 14 اگست پر بڑے پیمانے پر قومی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس سے دنیا کو واضح پیغام گیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں اور ہم ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے ساتھ اپنے قومی تہواروں کو بھر پور طریقے سے منانا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مختلف مقامات کی سیروتفریح کے ساتھ شہروں میں چراغاں اور نمائشیں دیکھ کر حکومت کی کاوشوں کو سرا ہا۔ انہوں نے ٹریفک کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس مرتبہ پولیس نے ہلڑبازوں اور ون ویلروں کے لیے جو شکنجہ تیار کیا تھا اس کی بھی مثال پہلے نہیں ملتی۔

lh/mhn/nmq 1734

مزید : کامرس