پاکستان میں دودھ کی کھپت دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں کم ریکارڈ

پاکستان میں دودھ کی کھپت دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں کم ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی) ملک میں دودھ کہ فی کس سالانہ کھپت 170 لیٹر ہے جو دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں دودھ پیدا کرنے والا پانچواں ملک ہے جہاں پر سالانہ 32 ملین ٹن دودھ کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار اشفاق بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں 145 ممالک میں دودھ پیدا کیا جاتا ہے جہاں سے دودھ کی سالانہ 550 ملین ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈبہ بند دودھ کی صنعت کی سالانہ شرح نمو 20 فیصد کے قریب ہے جبکہ دودھ کی ملکی مارکیٹ میں پراسیسڈ دودھ کا حصہ 10 ٖفیصد تک ہے اور 80 فیصد سے زائد دودھ کی ملکی مارکیٹ پر گوالوں اور دودھ فروشوں کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبہ بند دودھ کے حوالے سے قوانین کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے

تاکہ اس کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے جس سے عوام کو معیاری دودھ دستیاب ہو گا جبکہ پراسیسڈ ملک کے معیار میں بہتری سے دودھ اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کے فرغ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں بھی مدد حاصل ہو گی۔

zuh/jav/rmq 1030

مزید : کامرس