راوت انڈسٹریل اسٹیٹ کو ترجیحی بنیاد پر توسیع دی جائے،قائمقام صدر آرسی سی آئی

راوت انڈسٹریل اسٹیٹ کو ترجیحی بنیاد پر توسیع دی جائے،قائمقام صدر آرسی سی آئی

راولپنڈی (کامرس ڈیسک )راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدرمحمد عاقل عبیدنے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی صنعتی علاقوں کے قیام کے لیے راولپنڈی کو بھی مدنظر رکھا جائے یہ بات انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی وفد میں انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ، مجلس عاملہ کے اراکین اسلم نقاش، اختر بخاری اور یونس ڈار شامل تھے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل زونز کی توسیع کے لیے راوت انڈسٹریل اسٹیٹ کو ترجیح بنیاد پر توسیع دی جائے انہوں نے کہا کہ اس اہم راہداری منصوبے میں راولپنڈی جغرافیائی لحاظ سے اہم حیثیت رکھتا ہے خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت اور کشمیر راولپنڈی شہر کے ساتھ سڑک اور ریل کے ذریعے منسلک ہے اور یہاں پر کولڈ سٹوریج، ویئر ہاوسز اور گڈز ٹرانسپورٹیشن کے لیے بہترین مقامات موجود ہیں۔

جن کو ترقی دے کر ایک بڑے صنعتی علاقے کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔محمد عاقل عبید نے کہا کہ آرسی سی آئی راوت انڈسٹریل اسٹیٹ کے درجہ میں اضافے سے سرمایاکاری کے ساتھ ساتھ صنعتوں کی تعداد بڑھے گی اور ہزاروں افراد خاص طور پر ہنرمند افرادی قوت میں بھی اضافہ ہو گا

مزید : کامرس