سکندر حیات خان بوسن کا ساہیوال میں اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ

سکندر حیات خان بوسن کا ساہیوال میں اینگرو فوڈز کے پلانٹ کا دورہ

لاہور(پ ر) نیشنل فوڈز سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے وفاقی وزیر جناب سکندر حیات خان بوسن نے کمپنی کی دعوت پر اینگرو فوڈز کے ساہیوال پلانٹ اور پراکیورمنٹ مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کی ڈیری صنعت میں ترقی کے حوالے سے اینگرو فوڈز کی کاوشوں کو اجاگر کرنا اور ان سے دیہی علاقوں کے ڈیری کسانوں پر پڑنے والے مثبت اثرات کے متعلق آگاہی دینا تھا۔وفاقی وزیرنے اینگرو کے اس ضمن میں کردار کو سراہا جس کے نتیجے میں گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان میں پراسسڈ ڈیری انڈسٹری کو ترقی ملی۔اینگرو کی ان کوششوں کا نتیجہ صارفین میں اینگرو کے برانڈ ز کی مقبولیت اور بڑے مارکیٹ شئیر کی صورت میں سامنے آیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگری سروسزسید سعود احمد پاشا نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈز سیکورٹی اینڈ ریسرچ کو زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کو بھرپور ترقی دینے کے حوالے سے اینگرو کی جانب سے لئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کیسے اِن اقدامات کی بدولت کسانوں کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ سکندر حیات خان بوسن نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اُنہیں کمپنی کی ڈیری ویلیو چین اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق لاگو کوالٹی کنٹرول سے آگاہی دی گئی جوصارفین کے لیے محفوظ، صحت مند اور غذائیت سے بھرپور مصنوعات کی فراہمی کی ضمانت دیتے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او بابر سلطان نے بھی پاکستان کی پراسسڈڈیری صنعت کو ترقی دینے کے کمپنی مشن کو آگے بڑھانے، اور توسیع کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

سکندر حیات خان بوسن نے اپنے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: " پاکستان دنیا کاپانچواں بڑا دودھ پیدا کرنے والاملک ہے اور ایک تیزی سے بڑھتی مارکیٹ ہے۔ حکومت پراسسڈڈیری صنعت کو ترقی دینے میں سنجیدہ ہے اور پراسسڈڈیری صنعت میں کام کرنے والوں کو معاونت فراہم کرے گی۔ اینگرو فوڈز کے اقدامات قابل تعریف ہیں، اینگرو صارفین کو معیاری مصنوعات فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ مقامی کسانوں کے معیار زندگی میں بھی بہتری لا رہی ہے "۔

بابر سلطان نے کہا کہ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے ہمار ے پلانٹ کا دورہ کرکے ہمیں عزت بخشی ہے جس پر ہم اُنکے مشکور ہیں۔ یہ دورہ ڈیری صنعت کے لئے بہت مثبت ہے۔ جیسا کہ ہمارے رائل فریزلینڈ کمپینا کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کے منصوبے ہیں، ہم مستقبل قریب میں ایک بڑھتی ہوئی ڈیری مارکیٹ دیکھ رہے ہیں جس میں ناصرف صارفین کو زیادہ بہتر مصنوعات متعارف کروائی جائیں گی بلکہ ڈیری فارمنگ کمیونٹی پرعلم کے اشتراک، بین الاقوامی طریقوں کے اختیار کئے جانے کی بدولت مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

یہ دورہ حکومت کے پرائیوٹ شعبے پر اعتمادکا مظہر ہے اور اینگرو کی اُن خدمات کا اعتراف ہے جن سے مقامی کسانوں اور صارفین کا بھرپور فائدہ ہوا ہے ۔

مزید : کامرس