نئی دلی میں پولیس کا کشمیری طلباء کے ہوسٹل پر چھاپہ

نئی دلی میں پولیس کا کشمیری طلباء کے ہوسٹل پر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی(این این آئی)نئی دلی میں جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء بھارتی یوم آزادی کے موقع پر پولیس کی طرف سے انکے ہاسٹل کے کمروں میں چھاپوں کے بعد خود کو غیر محفوظ تصور کرر ہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلباء نے یونیورسٹی میں پولیس کی اس کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس کے چھاپوں کی مذمت کی گئی تھی۔ طلباء نے بھارتی پولیس کے مظالم سے بچنے کیلئے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر اپنے ہوسٹل کے کمروں سے باہرنہ نکلنے کا فیصلہ کیا ۔یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں زیرتعلیم ایک کشمیری طالب علم نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس حد تک خوفزدہ ہیں
کہ ہمیں باہرنکلتے ہوئے شدید خوف و ڈر لگتا ہے ۔
\انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز تک یونیورسٹی نہیں جاسکتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بتایا کہ ہوسٹل ہی کشمیری طلباء کیلئے سب سے محفوظ مقام ہے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ ہوسٹل پر پولیس کے چھاپے کے بعد سے طالب علم شدید خوفزدہ ہیں۔ یونیورسٹی میں بڑی تعدا د میں کشمیر ی طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -