پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن پریٹوریا یونٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی شاندار تقریب
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پریٹوریا لوڈیم میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن پریٹوریا یونٹ نے پاکستان کے یوم آزادی پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں پاکستانیوں نے ریلیوں کی شکل میں شرکت کی،لوگوں نے اپنی گاڑیوں پر قومی پرچم لگا رکھے تھے،اور ملی نغمے لگا رکھے تھے ،لوڈیم کی فضائیں پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج رہی تھیں ،پروگرام میں عورتوں اوربچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سندھی،بلوچی،پنجابی اور پشتو گانوں پر لوگوں نے رقص کیا،بچوں نے خصوصی ٹیبلو پیش کیا،ایسے لگ رہا تھا جیسے تقریب پاکستان میں ہو رہی ہو،پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر راجہ فخر حیات،چئیرمین فیاض خان،سینئر نائب صدر امانت علی تارڑ،پریٹوریا یونٹ کے صدر ناصر خان اور دوسرے رہنماؤں نے تقاریر کیں، اور جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل اجاگر کئے۔پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسالم سیکر پر پاکستانیوں کے پاسپورٹ جو نہیں بن رہے تھے کل سے آپ ہائی کمیشن میں آ کر اپنے آپ کو پاکستانی ثابت کریں اور اپنے پاسپورٹ اپلائی کریں تقریب میں پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اپنی فیملیز کے ساتھ شریک ہوا۔