امریکی ریاست ورجینیا میں 14 اگست کی تقریبات کے دوران ٹرک میں آتشزدگی،جانی نقصان نہیں ہوا
ورجنیا(این این آئی)امریکاکی ریاست ورجینیاکے پارک میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ایک ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی،امریکی ٹی وی کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجودتھی۔ٹرک میں بھڑکنے والی آگ کے شعلے اوردھوئیں کے بادل کئی میل تک دیکھے جاسکتے تھے ۔
تاہم آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ہے اور اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔