سعودی حکام نے منیٰ میں سڑکوں کی توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا

سعودی حکام نے منیٰ میں سڑکوں کی توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا

مکہ (اے پی پی) سعودی حکام نے منیٰ میں سڑکوں کی توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مکمل کیاہے ۔منصوبے کے تحت روڈ نمبر204اورروڈ نمبر206کی توسیع کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ منصوبہ مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا گیاہے اورذی القعد میں اس کا افتتاح ہوگا۔اس منصوبے سے عازمین حج اورزائرین عمرہ کو نقل وحمل میں سہولت ملیگی۔

مزید : عالمی منظر