سوڈان میں سیلاب ،100سے زائد افراد ہلاک

سوڈان میں سیلاب ،100سے زائد افراد ہلاک

خرطوم (اے پی پی) حکام کے مطابق ملک میں حالیہ طوفانی بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ سوڈان کی پسماندہ مشرقی ریاست کسالہ میں ہزاروں افراد کے مکانات دریائے گیش میں سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2013 اگست میں سوڈان میں بارشوں کے سلسلے نے گزشتہ 25 سالوں میں خرطوم میں سب سے زیادہ تباہی مچائی تھی اور اس سے ہزار ہا افراد متاثر ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر