بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع بارہمولہ میں دو اور نوجوان شہید

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع بارہمولہ میں دو اور نوجوان شہید

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بارہمولہ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونیوالے نوجوان عسکریت پسند تھے ۔

آخری اطلاعات ملنے تک کارروائی جاری تھی اور مذید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

مزید : عالمی منظر