کوک اسٹوڈیوسیزن 9 کی پہلی قسط 13اگست کو نشر ہو گئی

کوک اسٹوڈیوسیزن 9 کی پہلی قسط 13اگست کو نشر ہو گئی
 کوک اسٹوڈیوسیزن 9 کی پہلی قسط 13اگست کو نشر ہو گئی

  

لاہور (پ ر) طویل انتظار کے بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کی پہلی قسط بروز ہفتہ 13 اگست کو نشر ہوگئی۔ اس قسط میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے چار دلچسپ پرفارمنس پیش کی گئیں جن میں عابدہ پروین اور علی سیٹھی کی جانب سے 'آقا'، نصیبو لعل اور عمیر جسوال کی جانب سے 'ساسو مانگے'، زیب بنگش کی جانب سے 'آجا رے مورے سیاں'اور علی خان کی جانب سے 'جانے نہ تو' گانے موجود ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن میں مختلف اقسام کے پروڈیوسر فارمیٹ میں متعارف کرائے گئے ان گانوں کو شجاع حیدر، جعفر زیدی، شیراز اوپل اور نوری بالترتیب نے پیش کیا ہے۔ کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن کا آغاز گزشتہ ہفتے تاریخی قومی نغمہ 'اے راہ حق کے شہیدو' سے ہوا۔ یہ گانا اصل میں نسیم بیگم نے گایا تھا جس میں انہوں نے ہمارے کل کے لئے اپنے آج کی قربانی دینے والوں کو خراج عقید ت پیش کیا۔ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کے لئے یہ گانا اس سیزن میں پرفارم کرنے والے تمام گلوکاروں نے گایا ہے جس کو فیس بک پر ہی 85لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد بار شیئر بھی کیا جاچکا ہے جبکہ یوٹیوب پر 12 لاکھ سے زائد افراد اس گانے کو دیکھ چکے ہیں ۔ اسی طرح کی صورتحال دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ہے۔ کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ علی اکبر نے بتایا،"ہم نے وعدہ کیا تھا کہ سیزن 9 اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے شاندار سیزن ہوگا۔

کوک اسٹوڈیو کے شائقین پہلے ہی افتتاحی گانا ملاحظہ کرچکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن میں پہلی قسط کے ساتھ ہی گانوں کا ٹیمپو بڑھتا چلا جائے گا ۔ یہ ڈیجیٹل اور ٹیلی ویژن پر ایک ہی روز نشر ہوگا ۔ پہلی قسط کے نشر ہوتے ہی سیزن میں دلچسپی مزید بڑھ جائے گی ۔ اس سیزن میں 30 آرٹسٹس ہیں اور 6 میوزک ڈائریکٹرز ہیں جو پہلی بار کوک اسٹوڈیو کا حصہ بن رہے ہیں ۔ اس سیزن میں ایگزیکٹو پروڈیوسرز کے طور پر اسٹرنگز متحرک ہے اور ان کی رہنمائی میں یہ چھ میوزک ڈائریکٹرز کام کررہے ہیں

۔" سیزن 9 کے لئے مکمل آرٹسٹس کی فہرست میں عابدہ پروین، احمد جہانزیب، علی عظمت، علی خان، علی سیٹھی، امجد صابری، عاصم اظہر، باسط علی، بینا رضا، دامیہ فاروق، فاخر محمود، ہارون رشید، جعفر عباس، جاوید بشیر، جنید خان، کاشف علی، معصوبہ انور، میشا شفیع، مہوش حیات، محسن عباس حیدر، مومنہ مستحسن ، نعیم عباس، نصیبو لعل ، نتاشا خان، نرمل رائے، قرۃ العین بلوچ، راحت فتح علی خان، رضوان بٹ، سائیں ظہور، صنم ماروی، سارا حیدر، شہزاد نواز، شانی، شلپا راؤ، شیراز اپل، شجاع حیدر، عمیر جسوال اور زیب بنگش شامل ہیں۔

مزید : کلچر