شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ کرنیپر سویڈن کی وزیر مستعفی
سٹاک ہوم (اے پی پی) شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ کرنے پر سویڈن کی وزیر عائدہ حاجی علی مستعفی ہوگئیں۔ وہ سویڈن کی سب سے کم عمر وزیر تھیں۔ جو پانچ برس کی عمر میں بوسنیا سے سویڈن میں منتقل ہوگئی تھیں۔ انہوں نے دو گلاس وائن پی تھی، پولیس نے سویڈن کو ڈنمارک سے ملانے والی پل پر انہیں روک لیا، ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کررکھی تھی۔