ویتنام ، شدید بارشوں سے 6 افراد ہلاک

ویتنام ، شدید بارشوں سے 6 افراد ہلاک

ہنوئی (اے پی پی) ویتنام میں شدید بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شمالی اور وسطی حصوں میں گذشتہ چند دن سے موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔

اس دوران بعض مقامات پر 200 تا 400 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید : عالمی منظر