جرمنی میں پناہ گزینوں کے مرکز میں آتش زدگی سے 16افراد متاثر
برلن (اے پی پی) جرمنی میں پناہ گزینوں کے ایک مرکز میں آتش زدگی سے 16افراد متاثرہوگئے۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وسطی شہر کیسل میں اس وقت پیش آیا جب پناہ کے متلاشی افراد کیلئے قائم ایک مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملہ نے فوری کارروائی کی تاہم اس دوران دھوئیں کی وجہ سے 16افراد متاثر ہوگئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حکام نے اس واقعے میں پناہ گزینوں کے مخالف عناصر کے ملوث ہونے کو خارج ازامکان قرار دیاہے۔