پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات کی پرفارمنس پر مبنی تقریب آج ہوگی

پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات کی پرفارمنس پر مبنی تقریب آج ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل (الحمراء)کے تحت الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں فنون لطیفہ کی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی پرفارمنس پر مبنی تقریب آج سہ پہر4:00بجے الحمراء ہال نمبرIIIمیں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز(الحمراء )کامران لاشاری اور ایگز یکٹو ڈائریکٹرلاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد با صلاحیت فنکاروں کا اعتراف فن اور نئے فنکاروں کے لئے ترغیب بیدار کرنا ہے۔

مزید : کلچر