کے پی کے پولیس اورسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کامیچ بارش کی نذر

کے پی کے پولیس اورسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کامیچ بارش کی نذر

پشاور(آئی این پی )جشن آزادی کے سلسلے میں خیبر پختونخواپولیس اورسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے مابین کھیلاگیامیچ بارش کی نذرہوگیاتاہم بہتررن ریٹ کی بنیاد پرپولیس کی ٹیم فاتح قرارپائی ۔پشاورجم خانہ گراونڈ پرکھیلے گئے میچ کے موقع پرایشین سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وصدرپاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن امجدعزیز ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرکے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدرجہانزبب صدیق کے علاوہ سنیئر صحافی شکیل الرحمن اورعمران یوسفزئی بھی موجودتھے۔میڈیا ٹیم کے کپتان عظمت اللہ نے ٹاس جیت کرپہلے پولیس کی ٹیم کوکھیلنے کی دعوت دی ۔مقررہ پندرہ اوورز میں پولیس کی ٹیم نے 170رنز بنائے پولیس کی جانب سے ساجدعلی نے شاندار65فیصل نے بیس جبکہ تنویرنے25 رنزنبائے میڈیا کی جانب سے فرید نے تین جبکہ عمر اوراکرام نے دودووکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میڈ یا کی ٹیم نے 55 رنز چھ اوورز میں بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس پرمیچ ختم کردیاگیا۔فرید نے پچیس جبکہ عظمت اللہ20رنز پرناٹ آوٹ تھے۔بعدازاں امجدعزیزملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔عمدہ کارکردگی پرساجدعلیکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔امجدعزیزملک نے اپنے اس موقع پرتمام افراد کوجشن آزادی کی مبارک باددی اورمیچ کے انعقاد کوسراہا۔ان کاکہناتھاکہ پولیس اورمیڈیا کے فرائض انتہائی سخت اورذمہ دارانہ ہوتے ہیں لہذاان کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینااشدضروری ہے۔آئندہ بھی ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیوں کاانقعادکریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی