چوتھی آل خیبرپختونخواتھائی چیمپین شپ،پشاورکے کھلاڑی چھاگئے

چوتھی آل خیبرپختونخواتھائی چیمپین شپ،پشاورکے کھلاڑی چھاگئے

پشاور(آئی این پی)چوتھی ال خیبرپختونخوا یمیچور موئے تھائی چیمپین شپ اختتام پذیر،ایونٹ میں پورے صوبے بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔پاکستان کی سترویں جشن آزادی ک مناسبت سیمردان انسٹی ٹیوٹ آف سانئسزمیں منعقدکئے گئے مقابلوں کے موقع پرچیئرمیں فزیکل ایجوکیشن عبدالوالی خان یونیورسٹی فاروق حسین مہمان خصوصی تھے ا س موقع پرڈائریکٹر ایم ائی ایس صادق الرحمن خٹک ،مو ئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الحادی ، ، ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بھی موجودتھے ۔ایونٹ کے ہوی ویٹ گروپ میں مردان زبیر نے پہلی،چارسدہ کے بصیر احمدنے دوسری جبکہ بانڈوپشاورکے طیب نے تیسری پوزیشن حسؤ حاصل کی۔جبکہ مڈل ویٹ گروپ میں پشاورکے دین محمدبانڈونے پہلی،سوات کے سیف اللہ نے دوسری اورمردان کے عزیر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔چھوٹے بچوں کے گروپ میں ٹی و ی سی پشاورکے شمس العارفین نے پہلی۔زین العابدین نے ددسری اورجنید زمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصو صی فاروق حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہافتتاحی تقریب کے موقع پرچیمبر آف کامرس کے صدرظاہرشاہ مہمان خصوص تھے جن کاکھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیاتھا۔سیکرٹری کے پی موئے تھائی ایسوسی ایشن عنایت اللہ نے بتایاکہ مقابلوں احسن اندازسے کرائے گئے اورتما م کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔مجموعی طورپرپشاورکے کھلاڑی چھائے رہے اوراول پوزیش حاصل کی۔مردان دوسرے اور سوات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی