فلم ’’جاناں‘‘ کے گانوں کا البم ریلیز

فلم ’’جاناں‘‘ کے گانوں کا البم ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) پاکستانی فلم ’’جاناں‘‘ کے گانوں کا البم ریلیز کردیا گیا۔ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ مشترکہ پیشکش فلم ’جاناں‘ کے مصنف عثمان خالد بٹ ہیں۔ ریحام خان، حریم فاروق، منیر حسین اور عمران کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مشی خان، عجب گل اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔فلم کا ٹائٹل سانگ بھارتی گلوکار ارمان ملک نے گایا ہے جس کی تحریر فاطمہ نجیب کی ہے جبکہ گانے کی کمپوزیشن سالم سولیمہ نے دی ہے۔ ارمان ملک نے پہلی مرتبہ کسی پاکستانی فلم کے لیے گایا ہے۔فلم ’’جاناں‘‘ کی کہانی خیبر پختونخوا کے پس منظر، رسم رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت پر مبنی ہے۔

مزید :

کلچر -