شہر یار خان اور نجم سیٹھی کی قومی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ کی جیت پر مبارکباد

شہر یار خان اور نجم سیٹھی کی قومی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ کی جیت پر مبارکباد

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔تمام کھلاڑیوں نے جیت میں برابر کا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی ٗپی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو جیت پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کاردار دور کی تاریخ کو دہرا دیا ۔یونس خان ، یاسر شاہ اور اسد شفیق نے آؤٹ کلاس پرفارمنس کا مظا ہرہ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی