قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کھیلی جائیگی

قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کھیلی جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)قومی خواتین والی بال چمپئن شپ یکم سے 4 ستمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، ریلوے، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی شامل ہیں۔ فاٹا کے سوا تمام ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جنہیں بر وقت مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی