نیپال میں زلزلہ متاثرین کی بس کھائی میں جاگری،33افراد ہلاک،28زخمی

نیپال میں زلزلہ متاثرین کی بس کھائی میں جاگری،33افراد ہلاک،28زخمی
نیپال میں زلزلہ متاثرین کی بس کھائی میں جاگری،33افراد ہلاک،28زخمی

  

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)زلزلے میں بچ جانیوالے امداد کی خواہش لیے متاثرین حادثے کا شکار ہوگئے،بس الٹنے سے 33نیپالی ہلاک جبکہ 28زخمی ہوئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپال کے ایک گاﺅں کے زلزلہ متاثرہ لوگ امداد لینے کیلئے دارلحکومت کھٹمنڈو میں جارہے تھے کہ تنگ پہاڑی راستے کو عبور کرتے ہوئے بس کھائی میں جا گری،بس میں سوار 33افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 28زخمی ہوگئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پیرو میں زلزلے کے جھٹکوں نے زمین ہلاکر رکھ دی 9افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کا تعلق کارٹک کے گاﺅں ڈیورالی سے تھا جو گزشتہ سال زلزلے سے متاثر ہوا تھا اس زلزلے میں تباہی کے دوران تقریباً نو ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی