سوناکشی سنہا شادی کی خبروں سے پریشان

سوناکشی سنہا شادی کی خبروں سے پریشان

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا میڈیا پر چلنے والی اپنی شادی کی خبروں پر ایک بار پھر میڈیا کوآڑے ہاتھوں لیا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے اپنے قریبی دوست بنٹی سچدیو کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور کئی پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب دبنگ گرل نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان،دوستوں اور مجھے میرے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کرنے پرشکریہ ادا کرتی ہوں

لیکن آپ اب بھی افواہیں اڑا رہے ہو اور اس سلسلے کوختم کیا جائے۔واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم ’’اکیرہ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں‘جس میں وہ صحافی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

مزید : کلچر