بالی وود کے سنجیدہ اداکار نواز الدین صدیقی جیکی شیروف کے بیٹے تائیگر شیروف سے رقص سیکھیں گے

بالی وود کے سنجیدہ اداکار نواز الدین صدیقی جیکی شیروف کے بیٹے تائیگر شیروف ...
بالی وود کے سنجیدہ اداکار نواز الدین صدیقی جیکی شیروف کے بیٹے تائیگر شیروف سے رقص سیکھیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ میں سنجیدہ کرداروں کیلئے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی اب ایک ایسا کام کرنے جا رہے ہیں جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ نواز الدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم ”منا مائیکل“کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے رقص کی تربیت لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور ہدایت کار سبیرخان کی فلم ”منا مائیکل“ نوازالدین صدیقی ڈانسر کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے وہ نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے تربیت لیں گے ۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرے لیے کسی بھی فلم کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے جیسے کہ سہیل خان کی فلم کے لیے گالف اور گپتا کی فلم کے لیے کلاسیکل موسیقی سیکھی ہے ۔اب سبیر خان کی فلم کے لیے رقص سیکھ رہا ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا ہے اور اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔انہوں نے زیادہ تر منفی کردار ہی کئے ہیں۔

مزید : تفریح