فن کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا،نمرین بٹ

فن کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا،نمرین بٹ
 فن کی دنیا میں نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا،نمرین بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نمرین بٹ نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے اس لئے خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں ، میری بچپن سے خواہش تھی کہ فنکارہ بنوں ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ۔مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔ نمرین بٹ نے مزید کہاکہ میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے ۔ فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا ۔ میرا نئے آنے والے فنکاروں کو مشورہ ہے کہ وہ صرف محنت کو اپنا اشعار بنا لیں اور سینئر کا احترام کریں تو قدرت لازمی ان کو محنت کا صلہ دے گی ۔

مزید : کلچر