ریو اولمپکس ،مینز سنگلز کے فائنل میں اینڈی مرے نے طلائی تمغہ جیت لیا

ریو اولمپکس ،مینز سنگلز کے فائنل میں اینڈی مرے نے طلائی تمغہ جیت لیا

ریو ڈی جنیرو (این این آئی)ریو اولمپکس ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں اینڈی مرے نے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 3-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے سپین کے رافیل نڈال کو 2-1 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی