سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کھیلا جائیگا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کھیلا جائیگا

کولمبو (این این آئی)سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، دوسرا ایک روزہ میچ 24 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا ایک روزہ میچ 28 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا ایک روزہ میچ 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 6 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹی 20 میچ 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی