ویسٹ انڈیز اور بھارت کاآخری ٹیسٹ 18 اگست سے شروع ہوگا
پورٹ آف سپین(این این آئی)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک کوئنز پارک، پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ مہمان ٹیم بھارت کو چار میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے 92 رنز سے فتح حاصل کی دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہوا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے 237 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔