”کسے دوایار نہ وچھڑے“استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی

”کسے دوایار نہ وچھڑے“استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی
”کسے دوایار نہ وچھڑے“استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نیوز ڈیسک) موسیقی میں استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی آج 19ویں برسی منائی جارہی ہے۔13اکتوبر1948میں فیصل آباد میں پیدا ہونے والے پاکستان کے لیجنڈ فنکار 16اگست 1997کو 48سال کی عمر میں لندن کے ایک ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔استاد نصرت فتح علی خان نے پاکستان اور بیرون ملک پوری دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کو قوالی، فوک ، غزل، کلاسیکل پر مکمل عبور حاصل تھا۔ان کو قوالی کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کو 19سال گزرنے کے باوجود ان کے مداح آج بھی ان کو یاد کرکے غم زدہ ہو جاتے ہیں۔مائیکل جیکسن ، میڈونا سمیت دنیا بھر میں ان کے فین ان کی آمد کا انتظار کرتے تھے۔ مائیکل جیکسن نے کئی مواقع پر ان کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن اکثر ان کے نغموں پر رقص کرتے تھے۔

مزید : تفریح