پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا میں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایاگیا

پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا میں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پاکستان ہائی کمیشن پریٹوریا میں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منائی گئی،تقریب میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔سفیر پاکستان نجم الثاقب نے پرچم کشائی کی ،اس موقع پر پاکستانی افواج کے جوانوں نے پرچم کو سلامی دی،تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے،اس موقع پر پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں،پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو تعریفی اسناد دیں گئیں،ان شخصیات میں پاکستان ہائی کمیشن کا عملہ، صحافیوں، ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں،پاکستانی ڈاکٹروں،ویمن کلب کی ممبران شامل تھیں،ساؤتھ افریقہ کے بچوں نے دعا ’’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘‘پوری سنا کر حاضرین سے بھر پور داد وصول کی

مزید : عالمی منظر