عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سابق کوچ کے ساتھ تنازعات کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا :نجم سیٹھی

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سابق کوچ کے ساتھ تنازعات کے باعث ٹیم سے باہر کیا ...
عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سابق کوچ کے ساتھ تنازعات کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا :نجم سیٹھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سابق کوچ کے ساتھ تنازعے پر ٹیم سے باہر کیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نہ تو کوئی ڈسپلن ہے اور نہ ہی کوئی ٹیلنٹ ہے اس لیے سب شارٹ کٹ کے ذریعے آگے آتے ہیں۔

۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے دبے لفظوں سابق کوچ وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو قومی سٹارز کو ٹیم سے صرف اس وجہ سے نکالا گیا کہ ان کی کوچ سے نہیں بنتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کوئی ڈسپلن ہے نہ ہی کوئی ٹیلنٹ اور جو ہوتا ہے سب شارٹ کٹ یعنی پس پردہ ہوتا ہے۔ نجم سیٹھی نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ پی سی بی سے منسلک ہوتے کے ساتھ ہی چیئر مین پی سی بی سے بورڈ کو چلانے کا معاہدہ کیا تھا ۔

مزید : سوات