دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام پا ک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑے گی،خواجہ عمران

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام پا ک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑے گی،خواجہ عمران

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عوام پا ک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑے گی،سیاسی ،سماجی،اور اقتصادی آزادی اور سی پیک پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے حکومت کو کسر نہیں چھوڑے گی،سیاسی مخالفین جتنی چاہیں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کریں کامیاب نہیں ہوں گے۔وہ وقت دور نہیں جب ملک ایک پر امن اور روشن پاکستان کے طور پر دنیا میں جانا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ وز لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کے تحفظ کے لئے اب ہم نے نئی نسل کے ساتھ ملکر اسے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے،جہاں سب کے حقوق محفوظ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دشمن کی نظروں میں کھٹکتا ہے، ہمیں اپنے اندر کے دشمن سے بھی خبر دار رہنا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی ٹھوس حکمت عملی اور بہتر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت مستحکم ہوئی انشاء اللہ 2018ء کا پاکستان زیادہ روشن،پرامن،محفوظ اور ترقی یافتہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1