پی آئی ٹی بی گڈ گورننس کو فروغ دینے کیلئے 236سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے ،عمر سیف

پی آئی ٹی بی گڈ گورننس کو فروغ دینے کیلئے 236سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی پنجاب کے حکومتی امور میں شفافیت اور گڈ گورننس کو فروغ دینے کے لئے 236سے زائد منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور یہ منصوبے وفاق کے علاوہ دیگر صوبے بھی اپنا رہے ہیں۔ وہ ارفع ٹاور میں اسلام آباد کے تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) سے آئے ہوئے ایک وفد کو بریفنگ دے رہے تھے۔ وفد کی قیادت پیلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کر رہے تھے جبکہ دیگر ارکان میں جائنٹ ڈائریکٹر آسیہ ریاض اور پراجیکٹ مینجر مہربانو راجہ شامل تھیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے اہم منصوبوں میں ای۔خدمت مراکز، سکولوں و ہسپتالوں کی سمارٹ مانیٹرنگ، پولیس اور دیگر محکموں کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام، میڈیسن انونٹری سسٹم، سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ سسٹم اور ای۔ ویکس وغیرہ شامل ہیں جن کا بڑا مقصد ان محکموں میں شفافیت لانا اور کرپشن مافیا کا خاتمہ کرنا ہے۔ احمد بلال محبوب نے ڈاکٹر عمر سیف اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے مختصر وقت میں پنجاب کو گڈ گورننس اور تعلیمی اصلاحات کے لحاظ سے رول ماڈل بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلڈاٹ اور پی آئی ٹی بی کے اہداف مشترک ہیں اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔ ڈاکٹر عمر سیف نے انہیں ارفع ٹاور کا خوبصورت یادگاری ماڈل بھی پیش کیا۔