کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، عبید الرحمن

کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، عبید الرحمن

لاہور(خبرنگار)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے کشمیر میں بھارتی بربریت اور جارہیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے عالمی برادری بھارتی مظالم کا راستہ روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتیوں نے اپنی مذموم روایات کو دہراتے ہوئے وحشیانہ حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کوموت کی نیند سلا دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پراقوام متحدہ اور عالمی برادری کی طرف سے کوئی آواز بلند نہیں ہوئی مسلم ممالک کا یہ طرز عمل مظلوموں کے ذخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل ،دین و مذہب کے متحد ہو جائیں اور انفرادی مسائل و مفادات کو پس پشت ڈال کر مظلومیت کی حمایت میں آواز بلند کریں ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4