عرب دنیا کی خانہ جنگی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، سید ریا ض حسین

عرب دنیا کی خانہ جنگی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے، سید ریا ض حسین

لاہور(خبرنگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ یہودو ہنود اسلام دشمنی میں متحد ہوچکے ہیں۔ عرب دنیا کی خانہ جنگی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ امت مسلمہ صلیبیوں اور یہودیوں کی سازشوں کے توڑ کیلئے حکمت عملی بنائے۔ امریکہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔ استعماری اور طاغوتی طاقتوں کے اسلام کے خلاف سازشیں تیز کردی ہیں۔ ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ’’امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور ا نکا حل ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فکری سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتیں امت مسلمہ کو آپس میں لڑا کر کمزور کررہی ہیں۔ مغربی میڈیا اسلام اور پاکستان ީو خطرہ بناکر پیش کررہا ہے۔ عالمی طاقتیں ہر اس ملک کو تباہ کردینا چاہتی ہیں جو ملک گریٹر اسرائیل منصوبے کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے۔ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی میں پوشیدہ ہے۔ وحدت امت ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ جعلی جہاد کے ذریعے اسلا م کو بدنام کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4