واسا کے منیجنگ ڈائریکٹرنے مد ت ملازمت میں توسیع لینے سے معذوری ظاہر کردی

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹرنے مد ت ملازمت میں توسیع لینے سے معذوری ظاہر کردی

لا ہور (جاوید اقبا ل )واسا کے سر برا ہ منیجنگ ڈائریکٹر چودھری نصیر احمد نے اپنی مد ت ملازمت میں توسیع لینے سے معذوری کا اظہا رکیا ہے وہ اپنی مد ت ملازمت پو ر ی کر کے گیا ر ہ ما رچ 2017کو اپنے عہدے سے ر یٹا ئرڈ ہو جا ئیں گئے تا ہم ان کی ذاتی در خواست پر ر یٹا رمنٹ کی تا ریخ سے 9ما ہ قبل ہی چیف سیکرٹر ی کیپٹن (ر) زائد سعید نے ان کی ر یٹا رمنٹ کا با قاعد ہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واسا میں ان کی اعلی ٰ کا ر گردگی کے اطرا ف میں حکومت ان کی ملازمت میں توسیع د ینے کا رادہ ر کھتی تھی انہو اں نے بطو ر ایم ڈی واسا لا ہور میں پا نی کی کمی کی شکا یت کو بڑ ی حد تک دور کردیا سیوریج کے مسائل حل کئے بجلی کے بلو ں اور ڈ یز ل کی سپلا ئی کی مد د میں قومی خزانہ کڑو روں رو پے ما ہا نہ بچا ئے سینکڑو ں ور ک جا رج ملازمین کو ر یگو لر کروایا ، ملازمین کی تنخواہ ہر ما ہ کی 3تا ریخ تک کو یقینی بنا یا ، لا ہور میں با رشوں کے دورا ن لا ہور نہ ڈوبے اس پر عملی اقدا ما ت کئے اور قبل از با رش کے دنو ں میں جو پا نی کئی کئی دن نشیبی علاقوں میں جمع ر ہتا تھا اس کی فوری نقاسی کے عملی اقدا ما ت کروا ئے جس سے ان کے دور میں حکومت کے خلا ف پا نی کے مسائل پر ایک بھی مظاہر ہ نہیں ہوا ۔ ان کی خد ما ت پر حکومت ان کی ملازمت میں تو سع کا ارادہ ر کھتی تھی مگر انہو ں نے اس پر معذوری کرتے ہو ئے 8ما ہ قبل اپنی ر یٹا رمنٹ کا با قاعد ہ نوٹیفکیشن کرا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے ایم ڈی واسا لاہور چودھری نصیر احمد کی ریٹائرمنٹ کا قبل از تاریخ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد کی ذاتی درخواست پر نوٹیفکیشن نو ماہ قبل ہی جاری کروا لیا گیا۔ ایم ڈی واسا چودھری نصیر گیارہ مارچ دو ہزار سترہ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ایم ڈی واسا نے پنجاب حکومت کو تمام بینیفٹ اور پینشن بنیادی محکمہ آر ڈی اے راولپنڈی کو منتقل کرنے کی تحریری طور پر درخواست کر دی ، ایم ڈی واسا چودھری نصیر احمد نے درخواست سیکرٹری ہاوسنگ کے نام ارسال کر دی۔ہے۔ایم ڈی واسا گریڈ بیس کے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریگولر افسر ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1