پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر شعبہ ڈاکٹر زاہد جاوید، اسسٹنٹ پروفیسر سونیا عمر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اس موقع پر طلباؤ طالبات نے ملی نغمے گائے اور قیام پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد جاوید نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا

ہا اوراس کہا کہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4