مجلسِ فکر و عمل کے زیر اہتمام یوم آزادی پر خصوصی تقریب

مجلسِ فکر و عمل کے زیر اہتمام یوم آزادی پر خصوصی تقریب

لاہور(پ ر) ملتِ اسلامیہ سیٹزنز کمیونٹی بورڈ کی مجلسِ فکر و عمل کے زیر اہتمام بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلز ویلفئیر سنٹر818رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں وطن عزیز پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب نے ناظم نامور ماہرین قانون میاں عاشق حسین تھے۔تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ ہذا محمد سلیم شیخ نے کی جبکہ ڈاکٹر محمد سرور گیسٹ آف آنر تھے۔ڈاکٹر وزیر حسین میاں عاشق حسین ڈاکٹر محمد سرور،چوہدری محمد انور اور ڈاکٹر محمد یعقوب راعی نے قیام پاکستان کے سلسلے میں اسلاف کی قربانیوں اور تاحال ملکی ترقی اور حالات کا جائزہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے قوم کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔اس موقع پر سید کرامت علی شاہ بخاری سیکرٹری انفارمیشن بورڈ ہذا نے مقررین کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی،علاقائی،لسانی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا،تقریب میں سید سردار علی ،چوہدری نور محمد،محمد حفیظ عمران مشتاق اور ڈاکٹر محمد اشرف سمیت طلباء و طالبات اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4