پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر ا مودی کے بیان پر قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر ا مودی کے بیان پر قرار داد جمع

لاہور (نمائندہ خصوصی)قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پنجاب اسمبلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر ا مودی کے بیان پر قرار داد جمع کرادی جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان ، گلگت اور آزاد کشمیر سے متعلق بیان پر اپنا سخت ردعمل دیا جائے اور بھارت کو باور کرایا جائے کہ پاکستان بھارت کی مکاری وعیاری سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نریندرا مودی کی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی علاقوں سے متعلق ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1