بی اے /بی ایس سی امتحان کے گزٹ کی سیڈیزکی ایڈوانس بکنگ شروع

بی اے /بی ایس سی امتحان کے گزٹ کی سیڈیزکی ایڈوانس بکنگ شروع

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء کے رزلٹ گزٹ کیC.D's(سی ۔ڈیز)کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے اور صرف 100 سی ڈیز فروخت کی جائیں گی جو ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر دستیاب ہوں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے رزلٹ کی سی ۔ڈی قیمت مبلغ 300/- روپے مقرر کی ہے۔سی ۔ڈیز خریدنے کے لئے مقررہ رقم حبیب بینک لمیٹڈ نیوکیمپس برانچ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں جمع کروانے کے بعد اصل چالان اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بی ۔اے کے دفتر میں24اگست تک جمع کروائیں اور ٹوکن حاصل کریں۔

(سی ۔ڈیز)رزلٹ کے اعلان کے دن صبح7 بجے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بی ۔اے کے دفتر سے دستیاب ہوں گی۔ نقد رقم پر سی ۔ڈیز فروخت نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4