پاکستان کی آزادی قیام اسلامی نظام خلافت تک نامکمل ہے، غلام عباس

پاکستان کی آزادی قیام اسلامی نظام خلافت تک نامکمل ہے، غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) پاکستان کی آزادی قیام اسلامی نظام خلافت تک نامکمل ہے،یوم آزادی پرقرآن کو آئین پاکستان قرار دے کر نظریہ پاکستان سے وفا کی جائے ۔یوم آزادی کے عنوان پر اسلامی تحریک طلبہ کے زیراہتمام سیکولر پاکستان نا منظور سیمینار کا اہتمام زیرصدارت چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی منعقد ہوا ۔
سیمینار سے ڈاکٹر نجم الدین جنرل سیکرٹری تحریک عظمت اسلام پاکستان،بریگیڈئیر (ر) محمد حنیف سربراہ رابطہ کمیٹی ٹی اے آئی ،مولانا عابد قریشی ،ڈاکٹر محمد اسلم اویسی کا سیمینار سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق غلام عباس صدیقی نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی بان�ئقائداعظم ؒ کے فرامین سے راہ فرار اختیار کی گئی قائداعظم نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان کا آئین قرآن ہوگا مگر ایسا نہ ہوسکا جو کہ ساری قوم کیلئے لمحۂ فکریہ ہے ،پاکستان کی ترقی کا راز اسلامی نظا م خلافت کے قیام سے ہے انسان ساختہ طاغوتی نظاموں نے انسانوں کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا۔
ڈاکٹر نجم الدین نے کہا کہ قوم کو سیکولر نظام قبول نہیں ،ہماری قوم باطل نظام کے باعث آزاد نہیں ،اسلام نہ ہونے کے باعث پاکستان دو لخت ہوا پھر وہی غلطی دہرائی جا رہی ہے دہشت گردی کی وجہ عالم کفر ہے۔