قائد اعظم لائبریری میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب

قائد اعظم لائبریری میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب

لاہور(فلم رپورٹر)قائد اعظم لائبریری میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پرگذشتہ روز پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری آرکائیو اینڈ لائبریریز لاہور احمد رضا سرور ،ڈی جی پبلک لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں پنجاب آرکائیوز لاہور ،لائبریری اور قائداعظم لائبریری، پنجاب پبلک لائبریری اور ماڈل ٹاؤن لائبریری کے سٹاف سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ، ملی نغمے اور تقاریر بھی پیش کی گئیں۔البتہ قائد اعظم لائبریری میں بسلسلہ یوم آزادئ پاکستان جاری تحریک پاکستان نمائش بھی اپنے اختتام کو پہنچیں۔جہاں نظریہ پاکستان ٹرسٹ،پنجاب آرکائیوز لاہور اور پنجاب پبلک لائبریری کے اشتراک سے تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر و تاریخی کتب و دستاویزات اور تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیاگیا۔

نمائش میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے بھی سٹالز لگا ئے گئے ہیں۔ آرکائیوز کی جانب سے تحریک پاکستان، صدارتی خطبات، قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور گاندھی کی ملاقاتوں کے احوال کی کاپیاں ڈسپلے کئی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز اور سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائد اعظم لائبریری ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے پرچم کشائی کی تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس مقام پر پاکستان پہنچ چکا ہے کوئی بھی دشمن عناصر اسے توڑ نہیں سکتے اور نہ ہی کوئی بھی پاکستان کو ترقی کرنے سے روک سکتا ہے ۔ آج پاکستان کا شمار دنیا کی دس بڑی اکانومیز میں ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے مزید کہا کہ اورسیز پاکستانی دیار غیر میں بیٹھے پاکستان کی اکانومی میں اضافہ کر رہے ہیں ، ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں۔میں سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز لاہور کا شکر گذار ہوں جنہوں نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کر کے ہماری حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سربلندی اور ترقی کے لئے دعا مانگی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4