برطانیہ کی 50سے زائد دینی جماعتوں کے سربراہوں کا حامد سعید کاظمی کو رہا کرنے کا مطالبہ
لاہور(خبر نگار خصوص)برطانیہ کی 50سے زائد دینی جماعتوں ، مساجد کے خطباء، اسلامک سنٹر کے سربراہوں اور علماء مشائخ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہاہے کہ بے گناہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو رہانہ کیا گیا تو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ بے گناہ حامد سعید کاظمی کو ناحق سزا سناکر عدل و انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ حج کرپشن کیس کے 86گواہوں میں سے کسی ایک گواہ نے بھی حامد سعید کاظمی کے خلاف گواہی نہیں دی۔ 6سال کی تحقیق و تفتیش میں حامد سعید کاظمی کے خلاف کرپشن کا کو ئی ثبوت نہیں ملا اس کے باوجود انہیں سزا سناکر انہیں سیاسی و فرقہ وارانہ تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی علماء و مشائخ نے مطالبہ کیا کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو سنائی گئی غیر منصفانہ سزا ختم کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو اکیلا نہ سمجھا جائے کیونکہ دنیا بھرکے اہلسنّت ان کے ساتھ ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں جسٹس فار حامد سعید کاظمی مہم چلا ئی جائیگی اور اس سلسلہ میں برطانیہ سے چیف جسٹس اور وزیر اعظم کو ہزاروں خطوط بھیجے جائیں گے اور برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ ، انسانی حقوق کے اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سازش کے تحت حامد سعید کاظمی کو پھنسایا گیا ہے۔ وہ جرم بے گناہی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہیں ن لیگ کی حمایت نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ جماعت اہلسنّت کے میڈیا سیل کے مطابق برطانیہ کے جن علماء ومشائخ نے بیان جاری کیا ہے ان میں امیر ملت اسلامک سنٹر برمنگھم کے پیر سید منور حسین شاہ جماعتی،گلاسگو اسلامک اکیڈمی کے علامہ فروغ القادری‘ جامعہ رسولیہ شیرازیہ مانچسٹر کے علامہ قاری محمد طیب نقشبندی‘ فیضان رسول مرکز برمنگھم کے علامہ رسول بخش سعیدی، ادارہ مصباح القرآن برمنگھم کے علامہ پیر مصباح المالک، کنزالہدیٰ سنٹر برمنگھم کے پیر ثاقب شامی، مرکزی جماعت اہلسنّت برطانیہ کے صدر سید احمد حسین شاہ ترمذی، جماعت اہلسنّت برطانیہ کے صدر علامہ خلیل احمد حقانی، مرکزی جامع مسجد ڈربی کے علامہ مفتی فضل احمد قادری، سنی فاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین عمران چوہدری‘ جامعہ الکرم کے بختیار حیدر پیرزادہ،جامعہ قادریہ جیلانیہ مانچسٹر کے علامہ احمد نثار بیگ، مرکزی جامع مسجد ایلز بری کے علامہ قاضی عبدالعزیز قادری، نقشبندیہ مجددیہ سنٹر ووکنگ کے صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی ،اسلامک سنٹر نوٹنگھم کے علامہ سجاد احمد رضوی، حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ برمنگھم کے علامہ سید ظفر اللہ شاہ، ہجویری جامع مسجد برمنگھم کے صاحبزادہ رفیق احمد چشتی، نندر ٹن اسلامک سنٹر ڈڈلی کے صاحبزادہ اعجاز شامی، الحرا اسلامک سنٹر لوٹن کے پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، اقراء اسلامک سنٹر کونٹری کے علامہ رسول بخش، جامع محمدیہ نورانیہ ہیلی فیکس کے علامہ قاری ظہیر اقبال، جامع مسجد نگینہ اولڈہم کے علامہ خادم حسین چشتی، جامعہ السعید باٹلے کے علامہ عبدالغنی سعیدی، ادارہ فیض القرآن برمنگھم کے علامہ نیاز احمد صدیقی، وکٹوریہ پارک جامع مسجد مانچسٹر کے علامہ قاری جاویداختر، جامع مسجد غوثیہ بولٹن کے علامہ نصیر اللہ نقشبندی، مجدد الف ثانی سنٹر برمنگھم کے صاحبزادہ سعید احمد مکی، ادارہ فیضان رسول بریڈ فورڈ کے مفتی جمیل احمد نوشاہی، جامع مسجد فیضان مدینہ پیٹر برو کے علامہ نواز ہزاروی صدیقی، اسلامک سنٹر لوٹن کے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، مرکزی جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم کے صاحبزادہ جاوید اختر، جامع مسجد آمنہ بریڈ فورڈ کے علامہ ساجد محمود فراشوی، مرکزی جامع مسجد کیتھلے کے صاحبزادہ احمد رضا غزنوی، حضرت دیوان حضوری سنٹر کونٹری کے صاحبزادہ دلدار علی شاہ، مرکزی جامع مسجد ڈڈلی کے علامہ عبدالقدوس ہاشمی، جامع مسجد ملت اسلامیہ بریڈ فورڈ کے صاحبزادہ دلشاد احمد قادری، مرکزی جماعت اہلسنّت برطانیہ و یورپ کے صدر علامہ احمد نثار بیگ، مرکزی جامع مسجد ہائی ویکمب کے صاحبزادہ غلام جیلانی، ضیاء الایمان سنٹر برمنگھم کے علامہ حافظ صادق ضیاء، برنٹ اسلامک سنٹر لندن کے چوہدری محمد صدیق، فیضان اسلام سنٹر مانچسٹر کے علامہ غلام ربانی افغانی، الحکم انسٹیٹیوٹ بریڈ فورڈ کے امام عاصم حسین، ہارونیہ سنٹر برمنگھم کے آصف مغل، سٹی حسنات کالج برمنگھم کے مولانا محمد نصیر،کالج آف برمنگھم کے ڈاکٹر محمد کے رحمن، مدرسہ مجددیہ تعلیمات القرآن برمنگھم کے مولانا محمد طاہر، جامع مسجد فیض القرآن غوثیہ برمنگھم کے چوہدری محمد یٰسین، ضیاء الامہ سنٹر برمنگھم کے امام شاہد شامل ہیں۔